وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے، جیولین تھرو کھیل کی ترویج کے لئے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔