آزادی میراتھن پنجاب کی سب سے بڑی میراتھن ہوگی،ڈی جی سپورٹس پنجاب
آزادی میراتھن میں پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں سے بھی اتھلیٹس شرکت کررہے ہیں،پرویز اقبال
ڈی جی سپورٹس پنجاب کا آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے انتظامات کے حوالے سے لبرٹی چوک کا دورہ، رجسٹریشن بوتھ کا بھی معائنہ
میراتھن اور فیملی فن ریس 11اگست بروز اتوار صبح 7بجے شروع ہوگی،جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہیں
لاہور(نوازگوھر)7اگست 2024ء۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ آزادی میراتھن پنجاب کی سب سے بڑی میراتھن ہوگی،آزادی میراتھن میں 5ہزار سے زائد اتھلیٹس شرکت کررہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے حوالے سے لبرٹی چوک میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے،
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے لبرٹی چوک رجسٹریشن بوتھ کا معائنہ کیااور رجسٹریشن بوتھ پر اتھلیٹس کے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ بھی لیاہے،
اس موقع پرڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، محمد حفیظ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ آزادی میراتھن پنجاب کی سب سے بڑی میراتھن ہوگی اس میں پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں سے بھی اتھلیٹس شرکت کررہے ہیں،
آزادی میراتھن کیلئے بھرپور انتظامات کیے جارہے ہیں، میراتھن اور فیملی فن ریس 11اگست بروز اتوار صبح 7بجے شروع ہوگی،جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہیں،
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر رجسٹریشن کرانے والی اتھلیٹس سے بھی ملاقات کی ہے ان سے رجسٹریشن ودیگر انتظامات کے متعلق یوچھا ہے،
خواتین اتھلیٹس نے آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کو سپورٹس کی ترقی کا بڑا ایونٹ قراردیا ہے جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔