انگلینڈ نے "پاکستان سپر لیگ 10” کے میچز کی میزبانی سے انکار کردیا

 انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی میزبانی سے انکار کردیا۔

چند ماہ قبل پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف میچز اور فائنل کسی دوسرے ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا گیا، فرنچائز مالکان نے جب اخراجات وغیرہ کا استفسار کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ایک آفیشل وہاں جا کر معاملات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اونرز کو آگاہ کر دیا گیا کہ انگلینڈ نے میزبانی سے انکار کر دیا ہے، ای سی بی نے اس کی وجہ اپنے میدانوں کا خالی نہ ہونا بیان کی،

بعض پی سی بی آفیشلز اب میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دے رہے ہیں، البتہ مئی میں وہاں ناقابل برداشت گرمی ہوتی ہے، ایسے موسم میں وہاں مقابلے کرانا دشوارہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے لیے 10 اپریل سے 25 مئی کی مجوزہ تاریخیں سامنے آئی ہیں،ان دنوں میں ہی انڈین پریمیئر لیگ بھی جاری ہوگی، فرنچائز مالکان کو خدشہ ہے کہ اس وجہ سے اہم غیرملکی پلیئرز پاکستانی لیگ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرنچائز مالکان نے نویں ایڈیشن کے منافع سے حصہ نہ ملنے و دیگر امور پر کچھ عرصے قبل ایک خط بھی تحریر کیا تھا جس کا پی سی بی کی جانب سے اب تک جواب ہی نہیں دیا گیا۔

البتہ حال ہی میں ایک سینئر آفیشل نے فرنچائز مالکان سے فون پر گفتگو ضرور کی، اس میں ان سے جلد گورننگ کونسل میٹنگ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport