خواتین کا اسکلز اور فٹنس کیمپ جمعرات سے شروع ہوگا۔
کیمپ میں 25 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔
لاہور 6 اگست 2024 ۔
25 خواتین کرکٹرز 8 سے 24 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گی۔
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے اس سال کے آخر میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
سترہ روزہ کیمپ کے لیے کھلاڑی 7 اگست کو پہنچیں گی اور 8 سے 18 اگست تک مختلف فٹنس سیشنز میں حصہ لیں گی۔ سیشنز میں کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکریننگ، فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل ہیں۔ 19 اگست سے کیمپ کے اختتام تک کھلاڑی اسکلز سیشنز میں حصہ لیں گی جس میں قومی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں نیٹ سیشن شامل ہیں۔
25 کھلاڑیوں میں نو بیٹرز آٹھ بولرز، چھ آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔
کھلاڑی یہ ہیں ۔
آل راؤنڈرز ۔عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، ندا ڈار، رامین شمیم، سیدہ عروب شاہ اور طوبیٰ حسن۔
بیٹرز ۔ عائشہ ظفر، دعا ماجد، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ امین اور یسریٰ عامر۔
فاسٹ بولرز ڈیانا بیگ ، نیہا شرمین ندیم، تسمیہ رباب، وحیدہ اختر اور زیب النساء نیاز۔
اسپنرز ۔ نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ام ہانی۔
وکٹ کیپر – منیبہ علی اور نجیہہ علویْ۔