”فیئر پلے ٹیلنٹ ہنٹ“باکسنگ لیگ مقابلے 10اگست سے شروع ہوں گے۔
کراچی سٹی کے جونیئر یوتھ اور سینئر کلاس کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لیں گے۔
اسی لیگ کے دوران سندھ جونیئر، یوتھ اور سینئر مرد و خواتین باکسنگ ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے فیئر پلے ٹیلنٹ ہنڈ باکسنگ لیگ کے مقابلے 10اگست سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیس لیاری میں شروع ہوں گے۔
یہ لیگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔ اور ہر ہفتے دو دن مقابلے ہوں گے۔ سیکریٹری کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس لیگ میں جونیئر کلاس کے 60,57,54,52,50,48,46کلو گرامز، یوتھ کلاس کے
75,71,67,63.5,60,57,54,51,48کلو گرامز اور سینئر کلاس میں 80,75,71,67,63.5,60,57,54, 51,48کلو گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
اسی لیگ کے مقابلو ں کے دوران نیشنل جونیئر باکسنگ چمپئن شپ، نیشنل یوتھ باکسنگ چمپئن شپ اور قائد اعظم گیمز اسلام آباد کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے مرد و خواتین باکسنگ ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں تمام باکسرز کا وزن و ڈراز جمعہ 09اگست 2024کو سہ پہر 3:00تاشام 6:00 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہوں گے۔
وزن و ڈراز کمیٹی عبدالرشید بلوچ، عبدالوحید، جمیل خان، اور احمد قمبرانی پر مشتمل ہوگی۔ اور ان مقابلوں کی نگرانی ریفری ججز کے مینجمنٹ کمیٹی کرے گی۔