نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ ؛ کراچی سٹی ایف سی کی مسلسل تیسری کامیابی

اسلام آباد میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے پانچویں روز کراچی سٹی ایف سی نے دیا ایف سی کو 16-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

نقیہ علی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کر کے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ زلفیہ نذیر نے بھی تین گول کر کے نمایاں اثر ڈالا۔

نادیہ اور رامین نے دو دو جبکہ ثنا، سوہا اور زارا نے ایک ایک گول کیا۔ دن کے دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ ایف سی نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے جافا ڈبلیو ایف سی کو 6-0 سے شکست دی۔

مارشا نے تین گول، ایشال نے دو اور عائشہ نے ایک گول کیا۔

تعارف: News Editor