پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کو جاپانی قونصل جنرل کی مبارکباد
ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے: سید ندیم عالم شاہ ، سیدفیروز شاہ
لاہور( سپورٹس رپورٹر) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر اولمپکس مقابلوں میں جیولین تھرو کا
118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شانداراور تاریخ ساز کامیابی ارشد ندیم کی انتھک محنت کا ثبوت ہے ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور پاکستان جاپان بزنس کونسل کے سینئر وائس چیئرمین سید فیروز شاہ نے کہا کہ اولمپک گیمز کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنا اور سب سے طویل جیولن تھرو کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے ،
منفرد ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم پورے ملک کو آپ پر فخر ہے، نوجوان ایتھلیٹ کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ کا ایک شاندار ثبوت ہے ارشد ندیم کی شانداراور تاریخ ساز کامیابی سے اب کھیلوں کو فروغ ملے گا۔
جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ،
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدیدار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کھیل کو پروان چڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔
بورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ نے کہا کہ کھیل امن ، محبت اور برداشت کا درس دیتے ہیں لہٰذاکھیل اور کھلاڑی کی سر پرستی کے ذریعے سے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔