پیرس اولمپکس ؛ ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 پوائنٹس سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

مقابلوں کے دوران خاتون اولمپئین ایمان خلیف پر کئی اداروں سمیت مغربی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا کیا تاہم انہوں نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

الجزائر پیرس اولمپکس میں 2 گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔

تعارف: News Editor