پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کو زبیر بٹ کی مبارکباد

پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کو زبیر بٹ کی مبارکباد

حکومت قو می ہیرو کو ایک کنال کا پلاٹ اور دس کروڑ روپے کیش ایوارڈ دے:انٹرنیشنل ویٹ لفٹر

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ویٹ لفٹنگ کھیل کے انٹرنیشنل سلور میڈلسٹ محمد زبیر یوسف بٹ نے جیولن تھرو کے مقابلوں میں اولمپکس کی 118 تاریخ بدل کر پیرس اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پرنوجوان ایتھلیٹ ارشد ندیم اور ایتھلیٹکس

فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائر ڈمحمد اکرم ساہی اور سابق سیکرٹری جنرل محمد ظفر سمیت ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کو مبارکبادپیش کی ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر اولمپکس مقابلوں میں جیولین تھرو کا 118 سالہ ریکارڈ توڑکر نیا ریکارڈ بناکرپوری قوم کو سر فخر سے بلند کردیا ہے

لہٰذا میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ قو می ہیرو ارشد ندیم کو اسلام آباد یا لاہور میں گھر بنانے کیلئے ایک کنال کا پلاٹ اور دس کروڑ روپے کیش ایوارڈ دیا جائے ،

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو نیاٹیلنٹ گروم کرنے کیلئے بیس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے جبکہ پاکستان کی شان ارشد ندیم کو لاہور یا اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کی ایتھلیٹکس اکیڈمی بنا کر دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کیلئے اچھے کھلاڑی تیار کرسکیں۔

انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا کہ میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی اور محمد ظفرنے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کھیل کو پروان چڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے

حکومت پاکستان ان سپورٹس لورز آرگنائزر کی بھی پذیرائی کرے کیونکہ کھیل وکھلاڑی کی سر پرستی سے ہی صحت مند معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔

تعارف: News Editor