ٹیسٹ سیریز ؛ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا جبکہ پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ کو ٹیم پہلے بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین دن پریکٹس کے بعد اسلام آباد جائے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کے بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

لاہور 11 اگست 2024 : پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، بنگلہ دیش ٹیم اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی۔

ڈھاکہ میں حالیہ واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں لہذا پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی تاہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سے قبل مناسب ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور چیلنجنگ حالات میں آئی سی سی ممبران کی حمایت اور مدد کرنے کے پی سی بی کے فلسفے کے مطابق، کھیل کے فروغ، ترقی اور عالمگیریت میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یہ پیشکش کی۔

ہمیں خوشی ہے کہ بی سی بی نے ہماری پیشکش کو قبول کر لیا ہے اور 13 اگست کو لاہور میں بنگلہ دیش مینز کرکٹ ٹیم کا روایتی مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کرنے کے ہم منتظر ہیں۔ اس سے وہ اسلام آباد جانے سے پہلے لاہور میں تین دن کی اضافی پریکٹس کر سکیں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

2020 کے بعد یہ بنگلہ دیش کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا جب اس نے لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

بنگلہ دیش نے لاہور میں اے سی سی ایشیا کپ 2023 کے دو میچ افغانستان اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلے۔ بنگلہ دیش ان سات ٹیموں میں سے ایک ہے جو اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گی۔ دیگر چھ ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport