گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال

 پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ ورلڈ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ عوام کی جانب سے پاکستان زندہ آباد اور ارشد ندیم زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر کھیل پنجاب فیصل سیف، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ارشد ندیم کو پھولو کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے والد بھی موجود تھے جو بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر موجود تھا جو ارشد ندیم کی ایک جھلک دینے کو بےتاب تھا۔ ایئرپورٹ پر موجود لوگ اپنے اپنے موبائلوں سے ورلڈ چیمپیئن کی تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے جبکہ لوگوں کے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنانے کی کوشش کی۔

قومی ہیرو کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے سلامی دی گئی۔

چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد ندیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔ محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا جائے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ارشد کی فیملی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج ڈبل ڈیکر بس پر گھمایا جائے گا۔

اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے پیرس سے الوداع کیا۔

پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا، ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر عاصم افتخارنے انہیں الوداع کیا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport