ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کا دل جیت لیا۔صفدر خان باغی
پاکستانی قوم اپنے وطن کا پرچم ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتی ہے اور اپنے ملک سے دیوانگی و جنون کی حد تک محبت کرتی ہے۔ترجمان ق لیگ کے پی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گزشتہ رات پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی جولین تھرو میں شاندار کامیابی سمٹنے ہر پوری پاکستانی قوم
کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اولمپک پیرس گیمز میں جولین تھرو میں ارشد ندیم نے پیرس اولمپک گیمز 2024 جویلین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کا دل جیت لیا۔
صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا پاکستانی قوم اپنے وطن کا پرچم ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتی ہے اور اپنے ملک سے دیوانگی و جنون کی حد تک محبت کرتی ہے.اس لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ ایسے فیصلے کریں
اور ایسی قومی پالیسیاں بنائیں جس سے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن اور بلند ہو۔انہوں نے کہا اس وقت مسائل کے بھنور میں پھنسے ہوئے پاکستانی عوام کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو خوشی کا موقع میسر کیا
اور ارشد ندیم کی دن رات سال ہا سال کی انتھک محنت نے پیرس اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا فراہم کیا اولمپک گیمز کی کی 118 سال کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے جویلین گیم میں 92.97 میٹر تھرو کا نیا اولمپک عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے.
مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے جو کام ہمسائیہ ملک کے سنگ دل حکمران نہی کر سکے وہ ایک ماں نے اپنے بیٹے سلور میڈل پیرس اولمپک جتنے والے انڈیا کے کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے امن کا پیغام دے کر انڈین شددت پسند تعصب پسند سیاسی حکمرانوں کو دے ڈالا
اولمپک سلور میڈل نیرج چوپڑا کی ماں نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جتنے پر شاندار الفاظ میں تاریخی جملہ بحثیت ماں بول ڈالا کہ ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے واقعی ماںئیں سب کی سانجھی ہوتی ھے
جبکہ دوسری جانب پیرس اولمپک گولڈ میڈل جتنے والے پاکستانی سپر سٹار ارشد ندیم نے بھی امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نیرج چوپڑا ھم قدرتی دوست ہے جو کہ جویلین کھیل سے ھمارا رابط جوڑا ہوا ہے۔
ارشد ندیم کو کو تہہ دل سے مبارک باد اور سلام پیش کرتا ہوں۔