حکومت کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی جانب بھی دیکھنا چاہیئے ؛ سید عاقل شاہ

لاہور سپورٹس رپورٹر ; پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین پاکستان ریسلنگ فیڈریشن سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی اولمپک میں کامیابی کے بعد حکومت کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی جانب بھی دیکھنا چاہیئے

کیونکہ کر کٹ ٹیم پر کروڑں نہیں بلکہ اربوں روپے میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے خرچ کئے جاتے ہیں اور رزلٹ نہیں آتا،پوری قوم کو مایوسی ہوتی ہے۔

اس کے باوجود سپانسرز اور حکومت کارجحان ہمیشہ کرکٹ کی طرف ہوتا ہے کرکٹرز کو لاکھوں روپے بنا کھیلے سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں دئیے جاتے ہیں۔

اس کے باوجود رزلٹ مایوس کن ہوتے ہیں عاقل شاہ نے مذید بتایاکہ دینا میں جتنے بھی کرکٹ کھیلنےوالے ممالک ہیں انکی حکومت کر کٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں پر بھی فنڈنگ اور سپانسر کرتے ہیں اور وہ کر جٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں میں عالمی،

اولمپک اور دیگر گیمز میں بھی اس کامیابی حاصل کرتے ہیں اس لئے پاکستان میں بھی حکومت کو کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کوبھی سپورٹ کرنا چاہئیے پاکستان میں چالیس کے قریب مختلف کھیلوں کی فیڈریشن کو اپنی فیڈریشن کو چلانے کےلئے فنڈز تک نہیں دئیے جاتے

جن فیڈریشن کو فنڈز دئیے جاتے ہیں وہ بھی نہ ہونے کے برابر ،اکثر انٹر نیشنل ایونٹ کے لئے فیڈریشن کے پاس ٹکٹس تک نہیں ہوتے،جس کےباعث دیگر کھیلوں کی فیڈریشن کو ہمیشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ارشد ندیم نے کرکٹرز پر ثابت کردیا کہ اگر حکومت ٹیم ایونٹ کی بجائے انفرادی کھیلوں خاص طور پر اتھلیٹکس اور سوئمنگ ایسے ایونٹ ہیں جس کئی ایونٹ ہوتے ہیں اور میڈلز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اولمپک گیمز میں ان ایونٹ کے باعث گیمز جیتے جاتے ہیں

اس لئےان کھیلوں پر توجہ دی جائے جبکہ مارشل آ رٹ اور ریسلنگ اور باکسنگ وغیرہ پر توجہ دی جائے کیونکہ ٹیم ایونٹ اور انفرادی گیمز کا ایک ہی میڈل ہوتا ہےلیکن ٹیم ایونٹ پر کروڑں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انفرادی کھیلوں کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کریں انکا کہنا ہے کہ کرکٹرز پر حکومت اور سپانسر مہربان ہوتے ہیں اگر دیگر فیڈریشن اور انفرادی کھیلوں پر توجہ دیں اور فنڈز کی فراہمی کی جائے تو اتھلیٹکس کی طرح

ریسلنگ،باکسنگ،مارشل آ رٹ،سکواش سمیت دیگر انفرادی کھیلوں میں پاکستان اولمپگ اور ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیت سکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں بے تحاشہ ٹیلنٹ ہے

لیکن فنڈز کی کمی کے باعث انکو موقع نہیں ملتا حکومت ان کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں تو پاکستان اولمپک گیمز میں جیولین کی طرح ریسلنگ،باکسنگ سوئمنگ اور دیگر کھیلوں میں کسی بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کوہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انکا مذید کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے جو ریکارڈ بنایا ہے فیڈریشن نے ان پر اپنے وسائل استعمال کیئے 118سال کاریکارڈبنایا اس ریکارڈ کو خود ارشد ندیم ہی بریک کریں گے

میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن سمیت پوری قوم کو اولمپک میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تعارف: News Editor