سپورٹس ڈائریکٹریٹ KPK میں تعمیر نو کا فراڈ: کنٹریکٹر کا ڈرامہ بے نقاب!

"سپورٹس ڈائریکٹریٹ KPK میں تعمیر نو کا فراڈ: کنٹریکٹر کا ڈرامہ بے نقاب!”

کیا کسی کو معلوم ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تعمیر نو کرنے والے کنٹریکٹر نے کس طرح کا ڈرامہ کیا؟ کچھ عرصہ قبل اس صفحے پر لوہے کے جنگلوں کے ناقص اور غلط طریقے سے لگانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

بجائے اس کے کہ کنٹریکٹر ان خامیوں کو درست کرتا، اس نے الٹا سیمنٹ کے بلاکس چڑھا دیے، اور یہ بھی صرف چار بلاکس کے ساتھ کیا گیا۔

کیا کسی کے پاس وقت ہے کہ اس کے بارے میں پوچھے؟ یہ منصوبہ 55 کروڑ روپے سے زائد کا ہے اور اس میں صوبے کے غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لگا ہے۔

اگر کسی کو شک ہے تو جا کر خود دیکھ لیں کہ یہ لوہے کے جنگلے کیسے اتارے جا سکتے ہیں، یا نہیں۔ یقیناً، انہیں توڑنا پڑے گا۔
ماشاءاللہ کہہ کر شیئر کریں کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں تبدیلی والی سرکار کی حکومت ہے۔

تعارف: News Editor