پاکستان شاہینز ، بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان شاہینز ، بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان۔

اسلام آباد، 12 اگست 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے جس میں 13 سے 30 اگست تک دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچز شامل ہیں۔

ندیم ارشد 13 سے 16 اگست اور 20 سے 23 اگست کے دو چار روزہ میچز کے لیے میچ ریفری ہونگے جب کہ افتخار احمد 26، 28 اور 30 اگست کو ہونے والے 50 اوورز کے تین میچوں کے میچ ریفری ہوں گے۔

پانچ میچوں میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں آئی سی سی/ پی سی بی انٹرنیشنل پینل امپائرز فیصل خان آفریدی اور راشد ریاض اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائرز عبدالمقیت، عمران جاوید، ناصر حسین اور ولید یعقوب سنبھالیں گے۔

ساتوں آفیشلز پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔
امپائر اور میچ ریفری کی تقرری۔

13-16 اگست ۔ پہلا چار روزہ میچ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، ذوالفقار جان (تھرڈ امپائر)، ندیم ارشد (میچ ریفری)

20-23 اگست ۔دوسرا چار روزہ میچ فیصل آفریدی اور ناصر حسین (آن فیلڈ امپائرز)، ذوالفقار جان (تھرڈ امپائر) ندیم ارشد (میچ ریفری)

26 اگست۔ پہلا ون ڈے ۔ راشد ریاض اور عبدالمقیت (آن فیلڈ امپائرز)، ولید یعقوب (تھرڈ امپائر) افتخار احمد (میچ ریفری)

28 اگست ۔ دوسرا ون ڈے ۔ راشد ریاض اور ولید یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، عبدالمقیت (تھرڈ امپائر) افتخار احمد (میچ ریفری)

30 اگست ۔ تیسرا ون ڈے ۔ راشد ریاض اور ولید یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، عبدالمقیت (تھرڈ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)۔

 

تعارف: News Editor