25 ویں مین پارکو نیشنل رگبی چیمپئن شپ ، پاکستان واپڈا نے پہلی بار جیت لی

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 25 ویں مین پارکو نیشنل رگبی چیمپئن شپ

پاکستان واپڈا نے پہلی بار جیت لی،

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد آرمی کی ٹیم کو 17-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پارکو نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فمیلیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں خواتین رگبی کی کھلاڑی بھی ٹیموں کو سپورٹ کرنے آئی تھیں۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب یلیو کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے اسلام آباد جنز کی ٹیم کو ہرایا۔

تیسری اور چوتھی پوزیشن میں بھی پنجاب کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہر ہ کیا اور اسلام آباد جنز کی ٹیم کو آخری لمحات میں 15-10 سے ہرا دیا۔

فائنل مقابلے میں پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی ہاف سے زبردست کھیل پیش کیا اوردفاعی چیمپئن آرمی کی ٹیم کو 17-0 سے ہرا کر پہلی بار نیشنل رگبی سیونز چیمپئن شپ جیتی۔ واپڈا کی طرف سے پہلے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں امسل نے ٹرائی سکور کی۔

نویں منٹ میں واپڈا کے عامر نے ٹرائی سکور کی جے امسال نے کنورٹ کرکے ہاف ٹائم پر سکور 12-0 کردیا۔ دوسرے ہاف میں آرمی کی ٹیم نے کافی کوشش کی مگر واپڈا کی طرف سے افضال نے دوسرے منٹ میں ہی ایک اور ٹرائی سکور کردی جو آخر تک برقرار رہی۔

اختتامی تقریب میں پارکو کی جنرل مینجر گروپ کارپوریٹ آفیئرز شیرون دائس تھی، اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید، چیئرمین فوزی خواجہ، سیکرٹری سلمان شیخ، ییحیٰ بھٹی،حاجی عارف، فیضان، شکیل ملک،

سید معظم علی شاہ، محمد عاصم، واپڈا سپورٹس بورڈ کے آفیشلز، پاکستان آرمی سپورٹس بورڈ کے آفیشلز اور رگبی کے سابق کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

تعارف: News Editor