بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی

 

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

بنگلہ دیش ٹیم 14، 15 اور 16 اگست کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں پریکٹس کرے گی۔

مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 14 ،15 اور 16 اگست کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی، جبکہ مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم میں محمود الحسن جوئے، ذاکر الحسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمرداس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آئندہ ہفتے آغاز ہو رہا ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت حیرت انگیز طور پر انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز رواں ماہ ہو رہا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے اور کم سے کم قیمت صرف 50 روپے رکھی گئی ہے۔ کرکٹ شائقین صرف 50 روپے میں اسٹیڈیم میں براہ راست اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت 13 اگست سے شروع ہوگی جب کہ فزیکل ٹکٹ مختلف آو?ٹ لیٹس پر 16 اگست سے فروخت کیے جائیں گے۔ دونوں اسٹیڈیمز کے باہر باکس آفسز بھی میچ سے دو دن پہلے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ سعود شکیل ان کے نائب ہوں گے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!