بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان

شائقین کی سہولت کے لیے سیزنل پاس بھی متعارف جس پر پندرہ فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔

لاہور 13 اگست 2024:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ 13 اگست سے PCB.tcs.com.pk پر شام پانچ بجے آن لائن فروخت ہوں گے۔ اس کے علاوہ شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے ۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹس سستے ریٹ پر رکھے گئے ہیں۔ کم از کم قیمت پچاس روپے (کراچی میں جنرل انکلوژر/ وسیم باری انکلوژر) سے شروع ہے اور کراچی میں ڈھائی لاکھ روپے ( مکمل ہاسپٹلٹی باکس ) تک ہے۔

اس کے علاوہ میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز دونوں اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ سے دو دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی سہولت کے لیے ایک سیزنل پاس متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر وہ ٹیسٹ میچ کے لیے پانچ دن کا پاس خریدتے ہیں تو انھیں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔ پانچ روزہ میچ کے جلد ختم ہونے کی صورت میں باقی دنوں کے ٹکٹ کے پیسے شائقین کو واپس کر دیے جائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریمیم انکلوژرز ( میراں بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ویک اینڈ پر یہ 600 روپے میں دستیاب ہونگے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیلری پاس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے 2800 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ پلاٹینم باکس جس میں لنچ اور چائے بھی شامل ہے 12500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ شائقین 2 لاکھ روپے میں مکمل ہاسپٹلٹی باکس حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی میں فرسٹ کلاس انکلوژرز ( آصف اقبال، ماجد خان، وقار حسن اور ظہیر عباس) 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین کو پریمیم انکلوژرز (عمران خان، قائد اور وسیم اکرم ) کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے

جبکہ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد) 400 روپے اور ویک اینڈ میں 500 روپےمیں دستیاب ہوں گے۔

کراچی میں ہر ہاسپیٹلٹی باکس سیٹ (بشمول لنچ اور چائے) کی قیمت 12,500 روپے ہوگی جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پلاٹینم کا شیئرڈ باکس اسی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport