اولمپکس میں پاکستان کی طرف سے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو وزیر کھیل سندھ کا 35 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے جہاں تحائف اور انعامات کی برسات ہورہی ہے۔ وہیں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے بھی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
سردار محمد بخش مہر نے انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے جبکہ میں اپنی جیب سے ارشد کو 10 لاکھ روپے انعام کا دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کر سر فخر سے بلند کیا ہے، جلد اس سے ملاقات کروں گا۔
اس سے پیلے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستانی ایتھلیٹ کو 10 کروڑ روپے بطور انعام دیں گی۔ اسی طرح انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے ارشد ندیم کے لیے پیرس 2024 میں گولڈ
میڈل جیتنے پر 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامی رقم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہر ایتھلیٹ کو ملے گی۔
سندھ حکومت نے بھی ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اولمپئین ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری اور کرکٹرز کی بات کی جائے تو گلوکار علی ظفر نے 10 لاکھ جبکہ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی 10 لاکھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے بھی ارشد ندیم 10 لاکھ کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس اعلان کے بعد ارشد ندیم کو بطور انعام ملنے والی مجموعی رقم 300 ملین سے زائد ہوچکی ہے۔