اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ سمر ہاکی لیگ آئی ایم ایچ اے ریڈ نے جیت لی

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ سمر ہاکی لیگ آئی ایم ایچ اے ریڈ نے جیت لی

آئی ایم ایچ اے وائٹ کی دوسری اور یلو کی تیسری پوزیشن

ابوبکر سمر ہاکی لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، محمد وقاص اور واصف رضا نے انعامات تقسیم کئے

کراچی : اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ آئی ایم ایچ اے انٹرا اکیڈمی سمر ہاکی لیگ ختم ہوگئی. آئی ایم ایچ اے ریڈ نے سمر ہاکی لیگ جیت لی،

فائنل میں مد مقابل آئی ایم ایچ اے وائٹ کو، پینالٹی شوٹ آئوٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی،مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،

اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں آئی ایم ایچ اے یلو نے بلیوز کو ایک گول سے شکست دیدی. ممیچ کا واحد گول صائمہ نے اسکور کیا. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی واصف رضا اور محمد وقاص تھے

جنہوں نے انعامات تقسیم کئے، ابوبکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے. اس موقع پر اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین، سید آل حسن، سید صغیر حسین، محمد اسلم، اسد ظہیر، سعیدہ خانم، واحد حسین، ندیم سعید اور دیگر بھی موجود تھے،

اولمپیئن سمیر حسین نے کہا کہ آئی ایم ایچ اے ہاکی اکیڈمی میں سمیر کیمپ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا جس میں 100 سے کھلاڑیوں نے شرکت کی، انہیں اکیڈمی کے ماہر کوچز نے جدید ہاکی کی تربیت دی.

تعارف: News Editor