ساﺅتھ ایشین چیمپئن کیلئے چار کھلاڑی منتخب ہوئے ٹرائلز پر جانیوالے
کھلاڑیوں کیلئے رقم کوچ نے قرض لیکر دیدی
مسرت اللہ جان
ستمبر میں ہونیوالے ساﺅتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخواہ کے چار کھلاڑی منتخب ہوئے ہیںلیکن انہیں ٹرائلز کیلئے صوبائی وزارت کھیل نے کوئی رقم نہیں دی اور ان کے کوچ نے قرض لیکر انہیں ٹرائلز کیلئے بھجوایا تھا اور تاحال ان کے کوچ کو رقم نہیں مل سکی
ستمبر میں ہونیوالے ساﺅتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخواہ کے دس کھلاڑی ٹرائلز کیلئے گذشتہ دنوں جارہے تھے جس کیلئے دس کھلاڑیوں کے اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے اخراجات کی مد میں مانگی گئی تھی
تاکہ کھلاڑی ٹرائلزکیلئے جاسکیں ، لیکن یہ رقم نہیں مل سکی اور کھلاڑی پریشانیوں میں پھنس گئے تھے جس کے بعد انکے کوچ نے ان کیلئے رہائش کا بندوبست کرتے ہوئے رقم بھی قرض لیکر دیدی اور انہیں لاہورمیں منعقدہ ٹرائلز کے مقام تک پہنچایا
ذرائع کے مطابق اتھلیٹکس ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ نے بھی اس معاملے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ جس کھلاڑی کو جیولن میں منتخب کیا گیا اسکے پاس خیبر پختونخواہ میں کوئی جیولن نہیں تھا
اور وہ ٹوٹے ہوئے جیولن پر پریکٹس کرتا رہا اور اسی بناءپر باون میٹر جیولن پھینکتا رہا جبکہ لاہورمیں ٹرائلز میں سٹینڈرڈ جیولن ملنے پر اس نے اٹھاون میٹر جیولن پھینک دیا
ذرائع کے مطابق فنڈزکے اجراءکیلئے درخواست بھی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو جمع کروادی گئی تھی اور سیف چیمپئن شپ کیلئے چار کھلاڑیوں کا انتخاب خیبرپختونخواہ سے ہوا ہے جس میں جیولن میں محمد بلا ،
سومیٹر میں عمار ابراہیم ، سو میٹر ریلے ریس میں عطاءاللہ اور چار سو میٹر میں انس خان منتخب ہوئے ہیں اوریہ ٹیم پاکستان کی گیارہ ستمبر کو شروع ہونیوالے کیمپ میں شریک ہونگے-
سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ چار کھلاڑی گذشتہ کئی ماہ سے اتھلیٹکس گراﺅنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کاشکارہیں. اور انکی پریکٹس بھی نہیں .
گذشتہ روز حیات آباد میں تقریب میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے ایک کھلاڑی کے منتخب ہونے کی بات کی تھی حالانکہ چار کھلاڑی منتخب ہوئے تھے
اسی طرح انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے پر زور دیا تھا حالانکہ جو کھلاڑی ٹاپ پر ہیں انہیں سہولیات کی فراہمی میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ مکمل طور پر ناکام ہیں.