ایبٹ آباد ; سردار ہارون میموریل ہاکی لیگ ; تیسرے روز دو میچز کے فیصلے

سردار ہارون میموریل ہاکی لیگ ; تیسرے روز دو میچز کے فیصلے

ایبٹ آباد((سپورٹس رپورٹر)

سردار ہارون میموریل ہاکی لیگ ایبٹ آباد میں زورو شور سے جاری تیسرے روز دو میچز کے فیصلے قاضی محب ہاکی

اکیڈیمی بنوں نے ایبٹ آباد ٹائیگرز کو 5/2سے جبکہ پی او ایف واہ نے صلاح الدین اولمپئن ہاکی اکیڈیمی کراچی کو شکست دے دی

مہمان خصوصی سمئل ڈینٹل کے ایم ڈی ڈاکٹر مشتاق قریشی اور صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر فواد غنی صراف تھے جبکہ گیسٹ آف ہانر طارق محمود تھے

تیسرے روز پہلے میچ میں قاضی محب ہاکی اکیڈیمی بنوں نے ایبٹ آباد ٹائیگرز کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ تین دو رہا جبکہ دوسرے دو کوارٹرز میں بنوں کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا

اور مزید دو گول بنائے اور میچ میں قاضی محب ہاکی بنوں نے ایبٹ آباد کو شکست دی

اس میچ کے ایمپائر حسیب اور توصیف تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مشتاق قریشی اور فواد غنی نے کیش پرائز آرگنئزر سردار ریاست کو دیا آج مزید ایک میچ کھیلا جائیگا

تعارف: News Editor