پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث گراؤنڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا اور راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ یہ فیصلہ بھی اب تک نہیں کیاگیا۔
بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس چھوڑی جائے گی، گزشتہ کئی سالوں سے فلیٹ پچز کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو تنقید کانشانہ بنایا گیا،
بنگلا دیش کی ٹیم سپنرز کو اچھا کھیلتی ہے اس لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے گھاس والی پچ بنانےکی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ نیٹ میں گھاس والی پچز پر بیٹنگ، باؤلنگ سیشن کر رہا ہے، واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔