گورنر پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ اور گاڑی کا تحفہ

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش جاری ، گورنر پنجاب نے بھی بڑا تحفہ دیدیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں سردار سلیم حیدر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس پہنچنے پر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

تعارف: News Editor