سابق وزیر اعلی محمود خان گولڈ میڈلسٹ عامر خان کے گھر پہنچ گئے۔
نوجوان اتھلیٹ عامر خان ان کے خاندان اور علاقہ مکینوں کے سابق وزیر اعلی کا پرتپاک استقبال کیا۔
سوات(نمائندہ خصوصی)
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان گولڈ میڈلسٹ عامر خان کے گھر پہنچ گئے.
نوجوان اتھلیٹ عامر خان ان کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے سابق وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ عامر خان نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کانام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عامر خان کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔
سابق وزیر اعلی محمود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سعامر خان کی حوصلہ افزائی کرے،
انہوں نے کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم کی طرح سوات کے عامر خان بھی حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نےعامر کو نظر انداز کرکے قومی ہیرو کو مایوس کیا،
کھلاڑی کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا، میدان میں وہ گرین شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عامر خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس مدعو نہیں کیا
اور ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی، جس سے قومی ہیرو مایوس ہوا۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل کھلاڑی عامر خان کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔