شائقین کو بنگلادیش کیخلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ؛ آل راؤنڈر سلمان علی آغا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ شائقین کو بنگلادیش کیخلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جب بیٹنگ کرتا ہوں تو خود کو صرف بیٹر اور باؤلنگ کروں تو باؤلر سمجھتا ہوں،

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، حتمی الیون کیا کھیلے گی اس کا فیصلہ تو ٹیم مینجمنٹ ہی کرے گی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیم میں جو رول ہوتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، بنگلادیش کی ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سیریز میں ایک اچھی ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹیم کا آپس میں بہت اچھا ماحول ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسی پچز پر ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، ہمارے لیے گھاس والی پچز نئی نہیں، ایسی پچ پر تھوڑا زیادہ ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔

تعارف: News Editor