پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا۔

شاہینز میں آٹھ اور بنگلہ دیش اے میں چھ تبدیلیاں ،
کامران غلام میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسلام آباد 19 اگست 2024: نوازگوھر

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

اب دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے نے اپنے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں ۔ شاہینز نے آٹھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے قومی ڈیوٹی کے لیے جانے کے بعد چھ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ابرار احمد کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں شاہینز کی قیادت کریں گے۔

شاہینز اسکواڈ میں ابرار احمد، علی زریاب، امام الحق، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شرون سراج کو میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سرفراز احمد اور سعود شکیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ میں محمد نعیم، محمد سیف الدین، سیف حسن، سومیا سرکار، توحید ہری دوئے اور ذاکر علی نے حسن محمود، محمود الحسن جوئے، مومن الحق، مشفق الرحیم، نعیم حسن، اور ذاکر حسن کی جگہ لی ہے۔

پاکستان شاہینز کے کپتان کامران غلام کا کہنا ہے کہ دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنا میرے لیے بہت اچھا موقع ہے۔

میں خود کو اس رول میں دیکھ کر اور اپنی قیادت اور بیٹنگ سے ٹیم کی مدد کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ہم دوسرا چار روزہ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جو ریڈبال کے مصروف سیزن میں کھلاڑیوں کے لیے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

ہم اسلام آباد کلب کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں اور ہم پہلے چار روزہ میچ کے دوران حاصل کردہ تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی پرجوش ہیں اور امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں شاہینز کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بنگلہ دیش اے کے کپتان انعام الحق کا کہنا ہے کہ اپنے اسکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کے بعد اب ہم دوسرے چار روزہ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے چار روزہ میچ کا تجربہ یقینی طور پر اس میچ میں ہماری مدد کرے گا۔

شاہین اسکواڈ کی طرح ہماری ٹیم میں بھی کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں جس میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے گئے ہیں لیکن مجھے نوجوان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے کیونکہ وہ باصلاحیت ہیں اور ہم اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں اظہار کرتے ہوئے حریف ٹیم کو
چیلنج کرنے کے منتظر ہیں۔”

پاکستان شاہینز اسکواڈ (دوسرے چار روزہ کے لیے) کامران غلام (کپتان)، ابرار احمد، علی زریاب، غلام مدثر، امام الحق، مہران ممتاز، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد بیگ (وکٹ کیپر) سعد خان، شرون سراج اور عمر امین۔

بنگلہ دیش اے اسکواڈ (دوسرے چار روزہ میچ کے لیے) انعام الحق (کپتان) حسن مراد ، ماہید الاسلام ، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مصدق حسین، رجاء الرحمن راجہ، روئیل میہ ، سیف حسن، شہادت حسین، سومیا سرکار، تنویر اسلام، تنظیم حسن ، توحید ہری دوئے اور ذاکر علی آنک۔

میچ آفیشلز ۔ فیصل آفریدی اور ناصر حسین (آن فیلڈ امپائرز)، ذوالفقار جان (تھرڈ امپائر)، ندیم ارشد (میچ ریفری)۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport