کراچی ; چار روزہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد

چار روزہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد۔

مقابلےکراچی یونیورسٹی اور دیوا اکیڈمی میں منعقد ہوئے۔

سید اسرار الحسن عابدی( آرگنائزنگ سیکرٹری)
فیسٹیول میں بیڈمنٹن (گرلز ) فٹبال ٹینس بوچی ولو ٹرڈیشنل لوڈو ٹرڈیشنل ارچری کے مقابلے شامل تھے۔

کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ڈائریکٹ آف اسپورٹس بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ راشد قریشی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)

پاکستان اسپورٹس ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے زیرِاہتمام ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کراچی یونیورسٹی اور دیوا اکیڈمی میں منعقد کیا گیا ۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان اسپورٹس ایجوکیشن اینڈ کلچرل کونسل، ڈائریکٹ آف فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی اور دیوا ٹرسٹ کے تعاون سے اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا ۔

جس میں بیڈمنٹن (گرلز) فٹبال ٹینس بوچی ولو لوڈو ٹرڈیشنل آرچری کے مقابلے شامل تھے۔ ایونٹس میں کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور اکیڈمیوں کی ٹیموں نے جوش و خروش سے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب دیوا اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر دیوا ٹرسٹ رضوان احمد لودھی تھی افتتاح کے موقع پر کہا کہ دیوا ٹرسٹ پچھلے 14 سال سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کررہا ہے۔

یہی ٹرینگ کر کے بہت سی ٹیمیں انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیت کر آئی ہیں ۔ ہمارا تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
بیڈمنٹن گرلز کے مقابلے کراچی یونیورسٹی میں منعقد کئے گئے ۔

گرلز سنگل کا فائنل اریبہ اور ڈبل کا فائنل زوبیہ اور فرشتہ نے جیتا جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عمران تھے مظہر اور احد آفیشل کے فرائض انجام دیئے۔ بوچی ولو ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل شیزہ پیر زادہ اور روشنہ نے اپنے نام کیا۔

ٹینس فٹبال کے مقابلوں میں ہنزہ ٹائیگرز سرخرو رہی، جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد زبیر تھے اورکامل حسین آفیشل تھے۔ اجلال الدین، رحمت شاہ، آصف عیان، زوہیر علی لودھی،خاور احمد،

دانش شاہ، فرحان ، ہنزلہ، حسن ، عظیم، اطہر حسین ، جاوید اور رضوان جبکے گرلز میں کنول، علیشہ، انیسہ, میھال اور سومیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا

آرگنائزنگ سیکریٹری محمد علی، ریفریرز عباس، ہارون اور عون علی شاہ تھے ۔ لوڈو کا فائنل ہماء صدیقی اور فضہ بتول کی ٹیم نے جیتا۔

فائنل ڈے کے مہمان خصوصی راشد قریشی (ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ، یونیورسٹی آف کراچی) اور محمد سلیم نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی دن کے موقعوں پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنا ایک اچھا اقدام ہے، جس سے نہ صرف نوجوانوں کو فزیکل ایکٹویٹیز میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنے قومی دن کی اہمیت سے آگاہی بھی ملتی ہے،

آخر میں ایونٹ آرگنائزر سید اسرار الحسن عابدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ منعقد کئے جاتے رہے گے۔ یہں نوجوان ہے جو مستقبل میں ارشد ندیم کی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیے گے۔

پچھلے سال بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں یہی ٹرینگ کرنے والے نوجوانوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور کارکردگی دکھائی تھی اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اس بار نوجوانوں نےبھرپور محنت کی ہے

اور ہم نے انٹرنیشنل کوچز کی خدمات بھی اپنی مدد آپ کے تحت لی ہیں امید ہے کہ ہماری ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔
فیسٹیول کے آرگنائزر میں نزہت سلطانہ ، مریم خاور، حامد عقیل، شجاع لودھی ، صدف، شبانہ، عاطر ولی خان، وسیم الدین ، ضیاء الدین صدیقی شامل تھے۔

تعارف: News Editor