اسلام آباد، ایبٹ آباد اور اسکردو میں نئے اسٹیڈیمز بنیں گے ؛ محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی، پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک چیلنج ہے، اسٹیڈیمز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اور دنیا کے اسٹیڈیمز میں زمین آسمان کا فرق تھا، ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی معیار کے مطابق پہنچ جائیں گے۔ اپنے کھیلوں کے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ 5 ماہ کے اندر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

نیو یارک اسٹیڈیم 15 دن پہلے مکمل ہوا تھا، ہم اسٹیڈیم کا کام پہلے مکمل کرلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسلام آباد، ایبٹ آباد اور اسکردو میں نئے اسٹیڈیمز بنیں گے۔ اسٹیڈیمز سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport