پشاور سپورٹس کمپلیکس کا کلائمبنگ وال،ایک کروڑ کا وال کھڑے کھڑے خراب
مسرت اللہ جان
خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی کلائمبنگ وال جس پرانتظامیہ نے اعتراض اٹھایا ہے ۔
دو دن قبل چود ہ اگست کے موقع پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مقابلوں کے دوران کلائمبنگ وال کے مقابلوںکے آرگنائزر کے نمائندوں نے کھیلوں کے مشیر اور ڈی جی سپورٹس کو اطلاع دی
کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بنائی گئی چڑھائی کی دیوار پر شہید علی سدپارہ کا نام تو لگا دیا گیا ہے، ۔ اس کے علاوہ، دیوار پر کوئی ٹائم کلاک نہیں ہے اور دیوار کا معیار ناقص ہے، جسے فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔
اس کلائمبنگ وال کا ا فتتاح مارچ 2021 میںکیا گیا کھیلوںکے ایک ہزار منصوے میں صوبے کے آٹھ اضلاع میں ایسی ہی دیواریں بنائی گئی تھیں۔ پشاور کی کلائمبنگ دیوار کا افتتاح چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیا ز نے کیا تھا۔
یہ منصوبہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مکمل ہوا تھا اور اس کے بعد اس کے کام کی معیار پر تنقید کی گئی۔اپنے افتتاح سے لیکر 2024 اگست تک اس پرکوئی مقابلے منعقد کروائے گئے.
اب، اگست 2024 میں پہلی بار اس دیوار پر چڑھائی کی مسابقتیں شروع کی گئی ہیں۔اس کلائمبنگ وا ل کی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لینے والے کلب کی انتظامیہ نے تعمیر کے معیار پر اعتراض اٹھایا ہے
اور کہا ہے کہ لگایاگیا مواد خراب ہو چکا ہے اور اس پر مزید مرمت کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کے مشیر اور ڈی جی سپورٹس نے ان مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔