کراچی جیمخانہ کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی

کراچی جیمخانہ کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی 

عمیر شیخ اور سمیر احمد کی سینچریاں۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کراچی جیمخانہ نے خضرا اسپورٹس کو باآسانی 292 رنز شکست دے دی۔

کراچی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کراچی جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 409 رنز بنائے۔

عمیر شیخ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 135 اور سمیر احمد نے 15 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے۔

دونوں نے دوسری وکٹ کی رفاقت میں 193 رنز بنائے جبکہ اظہر خان نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔موشاف خان نے 21 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں خضرا اسپورٹس 2۔26 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسنین اظہر نے 29 اور آیان احمد نے 21 رنز بنائے۔ علی زبیری نے 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: News Editor