ضم اضلاع کھیلوں کے پانچ مقابلوں کیلئے 6.733 ملین روپے کی رقم سے کھیلوں کا سامان خریدا گیا؟

ضم اضلاع کھیلوں کے پانچ مقابلوں کیلئے 6.733 ملین روپے کی رقم سے کھیلوں کا سامان خریدا گیا ،

سپورٹس ڈائریکٹریٹ

مسرت اللہ جان

اعوان حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹریٹ ایڈمن بطور سٹور انچارج کے 2019سے لیکر جولائی 2023 تک تعینات رہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اسد صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے جنوربی 2020سے لیکر اکتوبر 2023 تک سٹور انچارج رہے ہیں

اسی طرح امیر زاہد سٹور انچارج کے طور پر نومبر 2023سے ابھی تک انچارج کے طور پر کام کررہے ہیں

خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضم اضلاع کے 14.257 ملین روپے کے کھیلوں کا سامان خریدا گیا ، جو کہ سال 2022-23 تک کیلئے تھا

جبکہ ضم اضلاع کے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے سال 2022-23 میں 6.733 ملین روپے کے کھیلوں کا سامان خریدا گیا جو کہ فٹ بال ، والی بال ، کرکٹ ، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں کیلئے خریدا گیا تھا

اور یہ تمام سامان اس وقت موجود ہیں سابق ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے کھیلوں کے اس سامان کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی

اور اس حوالے سے رپورٹ متعلقہ حکام کو جمع کروائی گئی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی گئی ہیں.

تعارف: News Editor