آئی سی سی آئی نے ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کا چیک پیش کیا جب کہ
اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے عہدیداران نے ارشدندیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب ہوئی جس میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کیجانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے کہا کہ ارشد ندیم کو مزید50لاکھ روپےدیئے جائیں گے۔
صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کرملک کا نام روشن کیا، قومی ہیروکی تاریخی کامیابی سے نوجوانوں کو ترغیب ملی، قومی ہیرو کی جیت سے ملک اور نوجوانوں میں مایوسی کا خاتمہ ہوا۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے بزنس کمیونٹی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین اورپاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں،آج جو مجھے عزت و مقام ملا ہے وہ سب ان دعاؤں کی وجہ سے ملا۔
گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میں واپڈا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ٹریننگ دی، 2016میں نے برونز میڈل حاصل کیا اور2019 میں گولڈ میڈل جیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد میرے کوچ سلمان بٹ کی بہت محنت ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیت کر لاؤ ں گا۔