منکی پاکس; پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا کو کھانے پینے کی اشیا فراہمی معطل کر دی

منکی پاکس; پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا کو کھانے پینے کی اشیا فراہمی معطل کر دی

,,,,,,,,, راولپنڈی (اصغر علی مبارک),,,,,,,,,,,,

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منکی پاکس بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران میڈیا کومفت فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی تمام اشیا خدمات کی فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ پی سی بی ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سےعمل کر رہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے منکی پاکس بیماری سے بچاؤ کے لیے کرکٹ میچوں کے دوران ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سےعمل کی ہدایت کی ہے

اس سلسلے میں راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن تمام فوڈ اینڈ بیوریج سروسز کو سروس فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ,

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس سے بچاؤ اور تحفظ کے سخت انتظامات شروع کیے گئےہیں۔

ایشیا میں پاکستان ایسا پہلا ملک ہے، جہاں مہلک منکی پاکس وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہےمنکی پاکس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری قریبی تعلقات سے پھیلتی ہے،

جس وجہ سے ماہرین سماجی دوری کو یقینی بنانے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا آعاز کر چکی ہے

دوسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

اُدھر پنجاب حکومت نے منکی پاکس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے براستہ بلوچستان ایران جانے والے 3 زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ماں، بیٹا اور بیٹی کو ایران پہنچتے ہی روک دیا گیا۔تینوں افراد دو روز قبل کوئٹہ سے زیارات کے لیے ایران کے راستے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے 15 اگست کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دی گئی وبا ’منکی پاکس‘ کی خطرناک قسم پہلی بار افریقہ سے باہر تشخیص ہونے پر ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

یہ وائرس پھٹی ہوئی جلد، سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!