مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے
ویمنز فائنل مقابلوں میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی فائٹر بانو بٹ نےسینئیر ایٹم ویٹ کی 47.6کلوگرام کیٹگری میں
قازقستان کی فائٹر گلناز کو شکست دی،
پاکستان کی جانب سے اب تک واحد گولڈ میڈل بانو بٹ نے جیتا ہے،
سیمی فائنل میں بانو نے بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل مقابلے میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
بانو بٹ نے 47.6 کلو گرام کیٹیگری میں قازقستان کی فائٹر گلناز کو شکست دی،
چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے واحد گولڈ میڈل بانو بٹ نے جیتا۔
بانو بٹ آئی ایم ایم اے ایف کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
مردوں کے فائنل مقابلوں میں دو پاکستانی فائٹرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دونوں سلورمیڈل کےحقدار بنے۔
ذیشان اکبر کو کرغزستان کے فائٹر نے شکست دی جبکہ عبدالمنان کو تاجک کھلاڑی نے زیر کیا، ذیشان اکبر کا کہنا ہے گولڈ یا سلور سے فرق نہیں پڑتا، مقابلے کے لیے رِنگ میں اترنا بھی بڑی کامیابی ہے۔