چیئرمین واپڈا نے ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیدیا

چیئرمین واپڈا نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر محکمے کی جانب سے 50 لاکھ روپے کیش انعام دے دیا۔

واپڈا ہاؤس میں ارشد ندیم اور دیگر اولمپینئز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا کیش انعام پیش کیا، اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ مستقبل میں بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ارشد ندیم کی کامیابی نے کھیلوں کوچارچاند لگا دئیے، جب انسان انتھک محنت عزم کے ساتھ کرے گا تو اپنا مقام حاصل کر ہی لے گا۔

چیئرمین واپڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ فخر ہے کہ ارشد ندیم کا تعلق واپڈا اسپورٹس بورڈ سے ہے، واپڈا کھلاڑی گزشتہ دو سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے44گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

چئیرمین واپڈا نے ارشد ندیم کے چھوٹے بھائی کو بھی کھیلوں میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ اور جنوبی افریقہ میں کامیابی حاصل کرنے والی اتھلیٹس تین بہنوں سائیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اورٹوئنکل سہیل کو بھی کیش انعامات سے نوازا۔

گولڈ میڈلسٹ نے اپنی کامیابی والدین، کوچز اورعوام کے نام کردی۔

تعارف: News Editor