سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے "ارشد ندیم” کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کے لیے عمرے کا خصوصی پیکیج۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور منیف ٹی وی کی جانب سے تقریب کا انعقاد۔

ارشد ندیم نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے غیر مقیم سعدی کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے عمرے کا خصوصی پیکج ان کے اہل و عیال سمیت دیا جاتا ہے۔

مہمانِ خصوصی ہمایوں منیف اور مس صوفیا منیف

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور منیف ٹی وی کے اشتراک سے KMC اسپورٹس کمپلکس، کشمیر روڈ، کراچی میں ارشد ندیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کراچی اور سندھ کی تمام ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی پروگرام کی نظامت کے فرائض انٹرنیشنل کمنٹیٹر ریاض الدین نے سر انجام دیے،

پروگرام کا آغاز تلاوت قران سے خالد رحمانی نے کیا نعت رسول مقبول کی سعادت ریحان اکرم نے حاصل کی۔ اس کے بعد قومی ترانے سے ہوا اس موقع پر عہدے دوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

جس میں خالد رحمانی کا کہنا تھا کہ نیشنل گیم کو مضبوط کریں تاکہ اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ میڈل آسکے، نایاب ملک کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر غم کو خوشیوں میں تبدیل کر دیا،

گلفراز احمد خان کا کہنا تھا اج کی اس تقریب میں 40 سال قبل میڈل حاصل کرنے والے اولمپین ناصر علی بھی موجود تھے۔ جنہوں نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا،

اولمپئن ناصر علی کا کہنا تھا کہ استاد سرفراز خان ہم کھلاڑیوں سے بہت پیار کرتے تھے آج کی اس تقریب میں ان کی صاحبزادی کو دیکھ کر ان کی یاد آئی جنہوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا،

اس موقع پر اصغر بلوچ، شیخ الیاس، عبدالحمید، قمر قریشی، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے ساتھ ساتھ دیگر نے بھی شرکت کی۔

گوہر رضا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ایتھلیٹکس میں واحد اولمپیئن ہے جس نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت کا کہنا تھا

کہ ارشد ندیم کی جیت میں پوری قوم کی دعائیں اور اللہ رب العزت کا خاص کرم تھا جس اس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سطح پر سندھ کی جانب ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی ہمایوں منیف اور صوفیا منیف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

غیر مقیم سعدی کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے عمرے کا خصوصی پیکج ان کے اہل و عیال سمیت دیا جاتا ہے، یہ وہ خاص تحفہ جو ہر مسلمان کی پسند ہے،

اختتام کی جانب سے تمام مہمانوں کو اجرک کا خصوصی تحفہ بھی پیش کیا گیا اورآصف عظیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: News Editor