پیرالمپکس گیمز کا آغاز 28 اگست سے شروع ، پاکستان کے حیدر علی شرکت کرینگے

پیرس میں پیرالمپکس گیمز کا آغاز 28 اگست سے 8 ستمبر تک ہوگا،

ان گیمز میں22 کھیلوں کے ایونٹس میں 4400 ایتھلیٹس ان ایکشن ہونگے ۔

ان گیمز میں پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے ،حیدر علی 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب پیرس پہنچیں گے ،اس سے قبل حیدر علی پیرا المپکس میں تین بار میڈلز جیت چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرالمپکس میں پاکستان کا ایک ایتھلیٹ اور 2 آفیشلز نے شریک ہونا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی نے پیرالمپکس میں شرکت کرنی ہے، چیف ڈی مشن احمد شامی اور کوچ اکبر مغل بھی پاکستان دستے کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ حیدرعلی پیرس پیرالمپکس میں ایف 38 ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے، حیدرعلی نے ٹوکیو میں ایف 37 ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

حیدرعلی 2008 میں پیرالمپکس لانگ جمپ میں سلور اور 2016 میں برانز جیت چکے ہیں، حیدرعلی ایشین پیرا گیمز میں بھی 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس ایونٹ میں امسال پاکستان کی جانب سے کوئی خاتون کھلاڑی شرکت نہیں کرے گی۔

تعارف: News Editor