کھیل امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ؛ محمد عصام بنگلہ دیشی جرنلسٹ

کھیل امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محمد عصام 

سپورٹس جرنلزم میرا جنون ہے،بنگلہ دیشی جرنلسٹ. 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)

بنگلہ دیشی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹ (MD.ISAM) محمد عصام نے کہا ہے کہ کھیل امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

’’کھیل صحافت میرا جنون ہے‘‘ وہ پاکستان کو اپنے دوسرے گھر کی طرح پسند کرتے ہیں سینئر پاکستانی صحافی اور بانی

صدر ساؤتھ ایشین اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ اسپورٹس جرنلسٹ نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے‘‘۔

پاکستانی مہمان نواز اور عوام دوست ہیں۔ پاکستان کی ثقافت پسندہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے بہت سے شہروں کا دورہ کیا

لیکن اسلام آباد سب سے خوبصورت دارالحکومت ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت کے چاروں طرف سرسبز و شاداب پہاڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد دنیا کی سب سے خوبصورت مسجد ہے

جہاں میں نےنماز پڑھی اور روحانی خوشی محسوس کیانہوں نے کہا کہ وہ ٹیکسیلا کو دنیا کا سب سے تاریخی مقام کے طورپرپسند کرتےہیں,

اعصام بنگلہ دیشی جرنلسٹ اور مصنف ہیں جنہوں نے 18 سال سے بنگلہ دیش کی بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کی کوریج کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد محمد یحییٰ طویل عرصے سے ہری پور ٹیلی فون انڈسٹری میں کام کرتے رہے ہیں۔ان کے والد محمد یایہ انجینیئر تھے جبکہ ان کی والدہ ٹیچر تھیں،

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان 1992کرکٹ چیمپئن بنا تو ان کی عمر صرف 8 سال تھی اور وہ اپنے والد کے ساتھ پاکستان کا دورہ پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2006 سے بنگلہ دیش کے معروف انگریزی اخبار ڈیلی سٹار کے لیے کام کرتے ہوئے انہوں نے 2011 کے سری لنکا بنگلہ دیش انڈیا مشترکہ ورلڈ کپ جیسے کئی آئی سی سی ایونٹس کی کوریج کی۔

ورلڈ کپ 2019 اور 2023 ورلڈ کپ، زمبابوے، سری لنکا انڈیا نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کا بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی روایتی کھانے اور مصالےدار کباب خاصے پسند ہیں,

انہوں نے کہا کہ قومی کلب کی سطح کی کرکٹ کھیلی اور بائیں بازو کے باؤلر کے طور پر بنگلہ دیش کرکٹ کی معتبر لیگ میں سے ایک ڈھاکا پیریمر لیگ میں حصہ لیا تھا۔اگر وہ سپورٹس جرنلسٹ نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا

کرکٹ کی طرح اس نے 2006 سے فٹ بال، اسکوش، ہاکی اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کی ۔

تعارف: News Editor