فیفا ایم اے ریفری کورس 2024 لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ایم اے ریفری کورس 2024 لاہور میں مکمل ہو گیا۔کورس میں ملک بھر سے30 ریفریز نے حصہ لیا جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔
کورس کی قیادت فیفا ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی نے کی جنکے ساتھ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سوپیان بھی شامل تھے۔
پانچ روزہ کورس کے دوران شرکاء کو تھیوری اور عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا ۔
اختتامی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن اور پی ایف ایف ریفریز کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد نیاز کھوکھر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریفریز کی ترقی کے لیے کورس بہت کار آمد ثابت ہو گا، یہاں شرکاء کو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں اچھے ریفریز تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔