پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 316رنز بنا لیے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے،
بنگلہ دیش اب بھی پاکستان سے 132 رنز پیچھے ہے اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں، تیسرے روز بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے، مشفیق الرحیم اور لٹن داس کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش نے جمعہ کو تیسرے روز اور اپنی پہلی اننگز کا آغاز اپنی تمام وکٹوں کے ساتھ کیا لیکن ذاکر حسن اور نجم الحسین شانتو جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔
بنگلہ دیش کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 132رنز درکار ہیں،شادمان اسلام 93، مومن الحق 50 ،
شکیب الحسن 15اور ذاکر حسن 12رنز بنا کر آ ؤٹ ہوئے،مشفیق الرحیم 55اورلٹن داس52رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2،نسیم شاہ ،محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔
محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔