بنگلہ دیشی ٹیم 565 رنز پر آل آوٹ ؛ پاکستان پر 117 رنز کی برتری

بنگلہ دیش کی ٹیم 565 رنز پر آل آوٹ، پاکستان پر 117 رنز کی برتری

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے 191رن کی اننگز کھیلی، شادمان اسلام نے 93 جب کہ مہدی حسن نے 77رنز بنائے۔

نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی،خرم شہزاد اورمحمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔

لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ مشفیق الرحیم نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی

تعارف: News Editor