شوکت خانم کے پی جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور ; شوکت خانم کے پی جونیئر بوائز و گرلزسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی‘قمرزمان سکواش چیمپئن شپ پر ہونیوالی چیمپئن شپ میں 120 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کی
گزشتہ روز فائنل مقابلوں کے موقع پر چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور ڈاکٹر عاصم یوسف مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد عامر‘ریجنل مینجر اسد علی‘سکواش لیجنڈ اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز انور کمال برکی‘ جنرل سیکرٹری منصور زمان‘
چیف ریفری‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے چیف کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان‘ سکواش لیجنڈ محب اللہ خان‘ فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘ ایگزیکٹو ممبران میں شیر بہادر‘فضل خلیل‘طاہر اقبال ‘محمد وسیم‘امجد خان اور چیف ریفری عادل فقیر بھی موجود تھے
گزشتہ روز ہونیوالے انڈر15 کے فائنل میں محمد شاہ زیب نے عبداللہ زمان کیخلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ نو‘ گیارہ چار اور گیارہ سات سے کامیابی حاصل کی‘
انڈر17 کے فائنل میں پشاور ہی کے ابراہیم زیب نے احمد ریان خلیل کے خلاف دس بارہ‘ گیارہ تین ‘گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی‘
انڈر19کے فائنل میں ایم اذان خلیل نے یاسین خٹک کے خلاف سخت مقابلے کے بعد بارہ دس‘ گیارہ تین ‘آٹھ گیارہ‘ نو گیارہ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی
جبکہ ویمنز فائنل میں ثناءبہادر نے ماہ نور علی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد بارہ دس‘ دس بارہ‘ گیارہ آٹھ اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔