چوتھی سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز: پاک افواج نے 5 تمغے جیت لیے
راولپنڈی، 24 اگست، 2024: آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی سی آئی ایس ایم (انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل) ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست 2024 تک کراکس، وینزویلا میں منعقد ہو رہی ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ صرف ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لے رہا ہے۔ CISM پاکستان کی مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں پانچ تمغے جیتے ہیں۔
400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے پاکستان ائیر فورس اور 5000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10000 میٹر ریس میں سلور میڈل پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے حاصل کیا۔
25 میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹگری میں پاکستان آرمی کے این کے قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے سلور میڈل حاصل کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔