ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے 27 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم دے دیا۔

فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ ایونٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے سفری ٹکٹ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔

بصورت دیگر، ان کا اندراج منسوخ کردیا جائے گا اور ان کی جگہ ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو اپنے اخراجات خود ادا کر سکتے ہیں۔

یہ اعلان کھلاڑیوں کے لیے مایوسی کا باعث بن رہا ہے، خاص طور پر ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے جن کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔

ملک کی نمائندگی کا خواب رکھنے والے ان کھلاڑیوں کو معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی شرکت سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے، جو ایک تکلیف دہ حقیقت ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے مالی بوجھ ان پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور ایسے اقدامات کریں جن سےکھلاڑیوں کو مالی بوجھ سے آزاد ہو کر اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے۔

قومی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری اعجازعلی نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ ان کو سفری اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے،

ایسا نہ کرنے والا منتخب کھلاڑی ایشائی مقابلوں میں شرکت کا اہل نہیں ہوگا جبکہ ان کا اندراج منسوخ کر کے اخراجات برداشت کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے فیڈریشن کے اس فیصلہ سے محدود مالی وسائل کے حامل اہل کھلاڑی مقابلوں میں شرکت سے قاصر رہیں گے۔دریں اثنا ٹیبل ٹینس کے حلقوں کا کہنا ہے

کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے مالی بوجھ ان پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کھلاڑیوں کو بھیجے جانے والا میسج !

Dear Friends!

Hospitality for 3 players are free and rest of the players will pay $260 per night

So all interested players are requested to submit their confirm tickets by 26th August, 2024 till 12:00 PM

Note that PTTF will sent entry only of the confirm ticket holder players’ for the participation of 27th Asian Table Tennis Championship

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport