فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی

فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔

عالمی ایونٹ 3 سے20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

لاہور 25 اگست 2024 ۔

فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

یہ ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

22 سالہ فاطمہ نے 41 ون ڈے انٹرنیشنل اور 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں وہ اس سے قبل پاکستان ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیموں کی قیادت کر چکی ہیں۔

انہوں نے دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیگلے اوول کے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کی تھی یہ میچ سپر اوور میں پاکستان کی شاندار جیت کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔

فاطمہ ثنا 37 سالہ آل راؤنڈر ندا ڈار کی جگہ قیادت سنبھالیں گی جنہوں نے بسمہ معروف سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سنبھالی تھی۔

ندا ڈار موجودہ ٹیم میں شامل ہیں وہ 112 ون ڈے انٹرنیشنل اور 153 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے میں آسٹریلیا۔ سری لنکا ۔ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے جو گزشتہ ماہ سری لنکا میں اے سی سی ایشیا کپ کھیلی تھی۔

دائیں ہاتھ کی بیٹر صدف شمس، جو گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلی تھیں ٹیم میں نجیہہ علوی کی جگہ واپس آئی ہیں۔

نجیہہ علوی بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گی۔

2023 کے ایڈیشن سے دس کھلاڑی عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، صدف شمس، سدرہ امین اور طوبی حسن کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کی تیز بولر تسمیہ رباب واحد کھلاڑی ہیں جو ان کیپڈ ہیں۔

بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔

ٹریولنگ ریزرو ۔ نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نان ٹریولنگ ریزرو ۔ رامین شمیم اور ام ہانی

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport