کشمیر سپریم لیگ کی لانچنگ تقریب 3 ستمبر کو اسلام آباد ہو گی
راولپنڈی (نوازگوھر)
کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) کی تیاریاں زورووشور سے جاری، لانچنگ تقریب 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل جبکہ افتتاحی میچ 4 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،
شاہدآفریدی کے ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر اور معین خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر ، پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں جلوہ گر ہونگی۔
کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود احمد خان نے بتایا کہ کے ایس ایل کا سلوگن ”لیگ فارپیس” ہے،
کشمیر سپریم لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں مظفرآباد فالکنز، باغ رائلز، راولاکوٹ نائٹس، میرپور سٹالینز، کوٹلی لائنز اور گلگت بلتستان یونائیٹڈ حصہ لیں گے۔
لیگ کی لانچنگ 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی،
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی آمد بھی متوقع ہے۔
لیگ کا انعقاد 4 سے 20نومبر 2024ء تک راولپنڈی، فیصل آباد اور مظفرآباد میں ہوگا۔ افتتاحی تقریب و میچ 4 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لیگ کی 6 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 19میچز کھیلے جائیں گے جن میں پلے آف اور فائنل میچز مظفرآباد (آزادکشمیر) میں منعقد ہوں گے، فائنل میچ 17یا 18نومبر 2024ء کو مظفرآباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہر ٹیم میں 20کھلاڑی اور 10آفیشلز شامل ہوں گے، کے ایس ایل کی ہر ٹیم کے سکواڈ میں کم ازکم 6 کشمیری پلیئرز شامل ہوں گے
جبکہ ہر ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کم ازکم 2کشمیری کرکٹرز کو کھلانا لازمی ہوگا۔پہلی بار کسی بھی لیگ میں گلگت بلتسنان کو نمائندگی دی گئی ہے جس سے وہاں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بڑی مدد ملے گی۔