میزان بینک نے پاکستان کے اولمپک جیولن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

میزان بینک نے پاکستان کے اولمپک جیولن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

میزان بینک نے ارشد ندیم کو 9,297,000 روپے کی انعامی رقم دی ہے

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر معروف اسلامی بینک میزان بینک نے اعزاز سے نوازا ہے۔

میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اولمپک 2024میں شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم نے بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی سے چیک وصول کیا۔ بینک کا یہ اقدام ملک کیلئے اعزاز لانے والے پلیئرز کو سپورٹ کرنے کے بینک کے عزم کی عکاسی ہے۔

ارشد ندیم نے 2024کے اولمپکس میں 92.97میٹر کی غیر معمولی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جوکہ 40سالوں میں پاکستان کا پہلا اولمپک گولڈ میڈ ل ہے۔

میزان بینک نے ارشد ندیم کو 9,297,000 روپے کی انعامی رقم دی ہے۔ اس طرح میزان بینک نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے والی 92.97 میٹر کی تھرو کے ہر میٹر کے بد لے میں ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

اس موقع پر بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے ارشد ندیم کو یادگاری شیلڈ اور تمغہ دیا جو پاکستانی کھیلوں کی تاریخ میں ان کے شاندار سفر اور شراکت کی علامت ہے۔

اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے ایک یادگار کارنامہ ہے اور ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ارشد ندیم کی لگن، استقامت اور مثالی کارکردگی لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ایک تحریک ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عزم غیر معمولی کامیابی کا باعث بنتاہے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے کہاکہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے بلکہ یہ کامیابی ہمارے ملک کے نوجوانوں کیلئے ان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے حوصلہ افزائی بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو متحد کرنے میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اہم کردار ہے۔ ہم ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور شاندا ر کارکردگی کے عزم کو سراہتے ہیں۔

میزان بینک اسپورٹس مین شپ کو قومی اور عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دینے اور پاکستان بھر میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پُر عزم ہے

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport