اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

نیشنل میراتھن ریس 6 ستمبر کو منعقد ہوگی

یوم دفاع کے موقع پر نیشنل میراتھن ریس 6 ستمبر کو، نمایاں کھلاڑیوں کے لئے 10 لاکھ روپے کے انعامات

بی آر ٹی پر پہلی مرتبہ منعقد کی جانیوالی ریس میں ملک بھر سے اتھلیٹس حصہ لینگے ، رپورٹ

مسرت اللہ جان

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام یوم دفاع کے موقع پر نیشنل میراتھن ریس 6 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ اس ریس کا اہتمام اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا جا رہا ہے،

جس میں ملک بھر سے اتھلیٹس شرکت کریں گے۔ اس اہم ایونٹ کے لیے آرگنائزنگ سیکرٹری کے طور پر جعفر شاہ کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ یہ ریس پہلی بار بی آر ٹی ٹریک پر منعقد کی جا رہی ہے۔

ایونٹ کے انعقاد کے لیے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ ریس چمکنی بزنس سنٹر سے رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی اور اس کا اختتام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پر ہوگا۔

نیشنل میراتھن ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو 3 لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 2 لاکھ، اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 1 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو بھی مختلف انعامات اور کیش ایوارڈ دیے جائیں گے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اس ریس کے تمام تکنیکی معاملات کی نگرانی بھی کرے گی۔

Related Articles

Back to top button