ٹٰینسدیگر سپورٹس

چیزیس ٹینس ٹریننگ اکیڈمی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری

چیزیس ٹینس ٹریننگ اکیڈمی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری

پشاور(سپورٹس لنک) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹینس کورٹس پرچیزیس ٹینس اکیڈمی میں آٹھ سے بارہ سال کے کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے

گزشتہ روز سی پی او اکاؤنٹنٹ آفیسر حقیق الاسلام اور سی پی او اکاؤنٹنٹ آپریشن سہیل اختر نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی

اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک عمر ایاز خلیل‘ لیول ٹو کوچز نعمان خان‘ شہریار خان‘ ذاکر اللہ‘ شاہ حسین‘ شاہد آفریدی‘ڈیوس کپر جہانزیب خان‘ ارشد حسین خلیل‘حاجی سید خلیل سمیت دیگر کھلاڑی اور کوچز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرآیاز نے کہا کہ چیزیئس ٹینس اکیڈمی کو اکیڈمی کے صدر منظر ریاض اور ایڈمنسٹریٹر عمران احمد صدیقی نے سپانسر کیاجس کا مقصد گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو اوپر لانا ہے‘

سیکرٹری ٹینس عمرایاز خلیل نے منظر ریاض اور عمران احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ٹینس کیمپ میں بہترین پلیئرز کا انتخاب کرکے موقع دیا گیا ہے

تا کہ وہ آنے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار ہوسکیں اور انہیں بہترین کوچز تربیت فراہم کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!